متعلقہ

لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بری خبر – پاک لائیو ٹی وی


لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بری خبر

لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کو واجبات ادا نہ کرنے پر شہر میں لوڈشیڈنگ بڑھانے کی دھمکی دی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت نے 9 اعشاریہ 2 ارب روپے بجلی کی مد میں ادا کرنے ہیں، مالی بحران کے باعث کے الیکٹرک کو مرمت و بحالی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خط کے مطابق حکومت سندھ اور واٹربورڈ نے جنوری سے ادائیگیاں نہیں کیں، شرح سود بلند ترین سطح پر ہے، کے الیکٹرک قرض نہیں لے سکتی۔ فوری ادائیگی نہ ہوئی تو گرمیوں میں نیٹ ورک بیٹھ سکتاہے۔ کے الیکٹرک نے سیکرٹری فنانس اور میئر کراچی کو صورتحال سے آگاہ کردیا۔