متعلقہ

وزارت خزانہ کا وفاقی ترقیاتی بجٹ سے متعلق بڑا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


وزارت خزانہ کا وفاقی ترقیاتی بجٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

اسلام آباد: وزارت خزانہ نے نئے مالی سال کے وفاقی ترقیاتی بجٹ کی حد 1200 ارب روپے رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ کی تجاویز وزارت خزانہ کی مقررہ حد کے اندر رہ کر تیار کی جائیں گی جبکہ وزارت منصوبہ بندی نے نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ من و عن ترقیاتی بجٹ مختص ہونے پر رواں مالی سال کے مقابلے 260 ارب روپے کا اضافہ بنے گا جبکہ وزارت منصوبہ بندی نے نئے مالی سال کے لیے 1140 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مانگا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے مقابلے وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 20 0ارب روپے کا اضافہ مانگا کیا گیا تھا اور وزارتوں، ڈویژنز نے 2900 ارب روپے سے زائد کی ڈیمانڈ کی تھی۔

علاوہ ازیں وزارتوں اور ڈویژنز کی تمام تجاویز کو ترقیاتی بجٹ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جاری منصوبے اور ان کی تکمیل پہلی ترجیح ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بجٹ میں وزارتوں، ڈویژنز کے ترجیحاتی منصوبوں کے لیے فنڈز رکھے جائیں گے اور منصوبوں کے معیار کو دیکھ کر ترجیحات کا تعین کیا جائے گا۔