پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کا بڑا بیان سامنے آگیا ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق زیر گردش خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تمام خبریں قیاس آرائیاں ہیں۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے اور اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 31 مئی کو ورکنگ کرے گا۔
یاد رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق یہ خبر زیر گردش ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں مزید 4 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔