بنگلادیش کو کمزور حریف امریکہ سے مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 6 رنز سے ہرا دیا اور 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔
ہیوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں امریکہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 144رنز بنائے، مونانک پٹیل نے 42، ایرن جونس نے 35 اور اسٹیون ٹیلر نے 31 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے ارشاد حسین، شرف الاسلام اور مستفیض الرحمان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں ۔
145 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔نجم الحسین نے 36 اور شکیب الحسن نے 30 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم ان دنوں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کے لیے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے دورہ امریکہ پر موجود ہے۔