متعلقہ

اب تک کتنے نان فائلرز کی سمز بند کر دی گئیں؟ تفصیلات منظرعام پر – پاک لائیو ٹی وی


اب تک کتنے نان فائلرز کی سمز بند کر دی گئیں؟ تفصیلات منظرعام پر

نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے حوالے سے تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔

 ترجمان ایف بی آر بختیار محمد نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک 11252 نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کی ہدایت پر ٹیلی کام کمپنیوں نے سمزبند کرنا شروع کردیں، ایف بی آر نے ٹیلی کام کمپنیوں کو 30 ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا ہے،روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار نان فائلرز کا ڈیٹا بھیجا جارہا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے پاس سیکشن 114 بی کے تحت سمز بلاک کرنے کا اختیار ہے، تمام نان فائلرز کی سمز بلاک کی جائیں گی، فہرست میں 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلرز کا نام شامل ہے۔