متعلقہ

سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری – پاک لائیو ٹی وی


سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سوزوکی آلٹو خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

پاک سوزوکی کمپنی اور حبیب میٹرو بینک نے باہمی اشتراک سے شہریوں کو سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل۔اے جی ایس آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

آلٹو وی ایکس ایل۔ اے جی ایس کی قیمت اس وقت 30 لاکھ 45 ہزار روپے ہے۔ نئی فنانسنگ اسکیم کے تحت حبیب میٹرو بینک کے صارفین 18 فیصد فکسڈ ریٹ پر یہ گاڑی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔

 5 سال کے اقساط پلان پر یہ گاڑی لینے کے لیے صارفین کو 30 فیصد قیمت پیشگی ادا کرنی ہو گی۔ اس پیشگی ادائیگی کے ساتھ پہلے صارفین 70 ہزار 978 روپے ماہانہ قسط ادا کر رہے تھے۔ تاہم اب ’بگ سیونگز‘ آفر کے تحت ماہانہ قسط 61ہزار 362روپے ادا کرنی ہو گی جس سے صارفین کو 5لاکھ 76ہزار 980روپے کی بچت ہو گی۔ اس ماہانہ قسط میں انشورنس اور ٹریکر کی لاگت بھی شامل ہو گی۔

اس کے علاوہ اگر آپ ویگن آر وی ایکس ایل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی سکیم کے تحت ماہانہ قسط 68 ہزار 574 روپے ہو گی اور پانچ سالہ پلان کیلئے 30 فیصد ایڈوانس دینا ہو گا، اس سے آپ کی 6 لاکھ 46 ہزار 520 روپے کی بچت ہو گی ۔