متعلقہ

ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 30 فیصد اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 30 فیصد اضافہ

موجودہ حکومت کے دوسرے ماہ ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 30 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے10ماہ میں ایران سے درآمدات 17 فیصد بڑھ گئیں۔

اپریل 2024 میں ایران سے درآمدات کا حجم 7 کروڑ 32 لاکھ ڈالرز رہا جبکہ اپریل2023 میں ایران سے درآمدات  5 کروڑ 64 لاکھ ڈالرز تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جولائی تا اپریل ایران سے درآمدات 84 کروڑ 62 لاکھ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ایران سے درآمدات کا حجم 72 کروڑ 54 لاکھ ڈالرز تھا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ مسلسل تین مالی سال کے دوران ایران  کے لیے پاکستانی برآمدات صفر رہیں۔امریکی پابندیوں کے باعث بینکنگ چینلز کا نہ ہونا برآمدات صفر رہنے کی بڑی وجہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی ایران سے درآمدات مزید بڑھ گئی تھیں۔ حالیہ 3 سال کے دوران پاکستان کی ایران سے درآمدات 2 ارب 17 کروڑ ڈالرز رہیں ۔