متعلقہ

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی

موبائل فون صارفین کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

محکمہ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق دس ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمد پر ایک ارب 26 کروڑ ڈالر خرچ کردیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے اپریل کے دوران موبائل فون سیٹس کی درآمد میں 209 فیصد اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال دس ماہ کے دوران 47 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کے موبائل فون درآمد کئے گئے تھے۔

 اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی مالیت 16 کروڑ 13 لاکھ ڈالر رہی۔