متعلقہ

ورلڈکپ سے قبل تیاری، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا – پاک لائیو ٹی وی


ورلڈکپ سے قبل تیاری، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

ورلڈکپ  کی تیاری کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول  سیریز کا پہلا پہلا ٹی ٹوئنٹی  میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ٹیم کو ورلڈکپ سے قبل دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں بھرپور تیاری کرنے میں مدد ملے گی۔

ورلڈکپ پلان کو حتمی شکل دینے  کے لیے پاکستان نے نیوزی لینڈ کی آئرلینڈ کی ٹیموں کے خلاف کئی تجربات کیے تاہم اب انگلینڈ کے خلاف کوئی تجربہ نہیں کیا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کے لیے پاکستان کے حتمی اسکواڈ کا اعلان آج ہونے والے میچ کے بعد کل 23 مئی کو کیا جائے گا۔