متعلقہ

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر آگئی ہے۔

ملک میں بجلی کی قیمتوں کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے آئی ایم ایف کو گراس میٹرنگ کی نئی پالیسی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

  اس حوالے سے وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا نیٹ میٹرنگ کو ختم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹ میٹرنگ کی پالیسی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے بطور وزیراعظم اپنے گزشتہ دور میں متعارف کرائی تھی۔ حکومت نیٹ میٹرنگ کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی کیونکہ یہ پالیسی وزیراعظم شہباز شریف کے دل کے قریب ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ وہ سولر صارفین جن کے پہلے ہی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے نیٹ میٹرنگ کے معاہدے ہیں وہ بالکل متاثر نہیں ہوں گے۔

وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ حکومت نیٹ میٹرنگ کا فروغ جاری رکھے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پالیسی میں کوئی تبدیلی کی جائے گی۔