متعلقہ

بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان – پاک لائیو ٹی وی


بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر بڑے اضافے کا امکان

اسلام آباد: بجلی صارفین پر اربوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی پھر سے تیاری کرلی گئی ہے، ایک ماہ کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 49 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہ اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں بتایا گیا کہ اپریل میں فرنس آئل اور ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 22.96 فیصد رہی جبکہ اپریل میں مقامی کوئلے سے 10.19 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سی پی پی اے نے درخواست میں مزید کہا کہ مقامی گیس سے 11.28 درآمدی ایل این جی سے24.97 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ اپریل میں جوہری ایندھن سے 23.64 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی درخواست پر 30 مئی کو سماعت کرے گا، تاہم من و عن منظوری سے صارفین پر 34 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔