متعلقہ

رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ – پاک لائیو ٹی وی


رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ سازی کا عمل جاری ہے جب کہ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس میں معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔ زرعی، صنعتی اور خدمات کے شعبے کے اعدادوشمار منظوری کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں گذشتہ مالی سال کے معاشی اعدادوشمار کی منظوری بھی دی جائے گی جب کہ رواں مالی سال کے لیے مقرر کردہ معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ رواں مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو کا ہدف 3.5 فیصد مقرر کیا گیا، آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

رواں مالی سال کے لیے زرعی شعبے کا ہدف 3.4 فیصد مقرر کیا گیا ہے جب کہ رواں مالی سال صنعتی ترقی 3.4 اورخدمات شعبے کا ہدف 3.6 فیصد مقرر ہے۔