سولر نیٹ میٹرنگ والوں کیلئے بُری خبر آگئی ہے۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سولرنیٹ میٹرنگ پاور سیکٹر کے لئے ایک مسئلہ بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے سولر سسٹم لگانے والے 3 سال میں اپنی انویسٹمنٹ پوری کرتے تھے اب سولر سسٹم لگانے والے ایک سے ڈیڑھ سال میں انویسٹمنٹ پوری کر رہے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ ضرورت پیش آئی تو نیٹ میٹرنگ سے متعلق پالیسی پر نظرثانی ہو گی، ہماری حکومت نیٹ میٹرنگ کو جاری رکھنے کے حق میں ہے۔
وزیر توانائی نے کہا کہ ملکی مسائل حل کریں گے، معیشت کی بہتری کیلئے کام ہو رہا ہے، بجلی چوری ایک بہت بڑامسئلہ ہے، ایک صوبے میں بجلی کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا، امید ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بجلی چوری پر بہتر تجاویز دیں گے۔