متعلقہ

آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع – پاک لائیو ٹی وی


آئی ایم ایف سے مذاکرات میں نئے قرض پروگرام کے حجم پر بات چیت متوقع

آئی ایم ایف سے نئے بیل آؤٹ پیکیج  کے حصول کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف وفد کی قیادت نیتھن پورٹر اور پاکستانی معاشی ٹیم کی قیادت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کریں گے۔

فریقین کے درمیان پالیسی مذاکرات 23 مئی تک جاری رہیں گے جس میں  نئے قرض پروگرام کے حجم  سمیت  نئے بجٹ کے اہداف پر بھی مزید مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قرض پروگرام کی شرائط و اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔ نئے بجٹ  کے لیے ٹیکس،نان ٹیکس ریونیو اور میکرو اکنامک کے اہداف کا تعین کیا جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مذاکرات کے اختتام پر ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے  کے لیے تاحال گرین سگنل نہیں دیا۔