متعلقہ

استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خبر – پاک لائیو ٹی وی


استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خبر

استعمال شدہ گاڑیاں خریدنے کے خواہمشند افراد کے لئے بڑی خبر آگئی ہے۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور اضافی کسٹم ڈیوٹی جاری رکھنے کی تجویز پیش کردی ہے۔

او آئی سی سی آئی کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تجویز کا مقصد درآمدی استعمال شدہ گاڑیوں کی آمد کو روکنا ہے، ایسی گاڑیوں کی آمد سے مقامی گاڑیوں کی فروخت متاثرہوتی ہے۔

اوورسیزانویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کہا کہ بڑی تعداد میں درآمد کیلئے سمندر پار پاکستانیوں کے استحقاق کا استحصال کیا گیا۔

اوورسیز کیلئے اسکیموں سے فائدہ اٹھانے والوں کی گاڑیوں کی اگلی فروخت پر اضافی ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی گئی۔

او آئی سی سی آئی نے کہا کہ اقدام تجارتی فائدے کیلئے اس طرح کی اسکیموں کےغلط استعمال کی حوصلہ شکنی ہوگی، ایسی پالیسی اپنائی جائے، جو معیشت کے طویل مدتی مفادات کوترجیح دیتی ہیں۔