متعلقہ

حکومتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا – پاک لائیو ٹی وی


حکومتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا

حکومتی ذرائع نے سعودی ولی عہد وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر قیاس آرائیوں کو مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی تھی، جب دورے کی تاریخ طے نہیں ہوئی تو اسے منسوخ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان پر حکومتی و سفارتی سطح پر رابطے جاری ہیں، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی تاریخوں پر مشاورت جاری ہے، ابھی تک کسی حتمی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام دورے کی تاریخ پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار خود سعودی حکام سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔