متعلقہ

نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ پلان بی پر عملدرآمد کی تیاریاں – پاک لائیو ٹی وی


نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ پلان بی پر عملدرآمد کی تیاریاں

نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق حکومت نے ایف بی آر کو نان فائلرز کیخلاف پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے۔

 نان فائلرز کیخلاف 15 مئی کے بعد ایکشن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کی سم بند نہ ہوئی تو اضافی ودہولڈنگ ٹیکس لگانے پر غور کیا گیا۔

 نان فائلرز کی سم پر2.5 فیصد اضافی ٹیکس لگانے پر غور کیا جارہا ہے۔

نان فائلرز کے ہردفعہ لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس وصول کرنے پر غور جاری ہے، نان فائلرز کے موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر اضافی ٹیکس لانے پر بھی غور جاری ہے۔

یاد رہے کہ نان فائلرز کی سمز بند کروانے کا ڈیٹا پی ٹی اے حوالے کردیا گیا ہے۔