متعلقہ

نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی – پاک لائیو ٹی وی


نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی

نجی اسکولوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ کی ہدایت پر ڈائیریکٹوریٹ نے کراچی میں دس فیصد فری شپ قانون پر عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی کی ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ ملاح کا کہنا ہے کہ 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن کا عمل روک دیا گیا، سندھ بھر کے 1154 اسکولز کے دورے کیے جاچکے ہیں۔

رفیعہ ملاح نے خبردار کیا کہ دس فیصد فری شپ قانون پر من و عن عمل کریں بصورت دیگر رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر نے کہا کہ نجی اسکولز کے خلاف قواعد کی خلاف ورزی پر ایکشن شروع ہوگیا، اسکولز کو قواعد پر عمل کرنا ہو گا۔