متعلقہ

شہرقائد کے بجلی صارفین پر بھی بجلی گرانے کی تیاریاں – پاک لائیو ٹی وی


شہرقائد کے بجلی صارفین پر بھی بجلی گرانے کی تیاریاں

کراچی کے بجلی صارفین پر بھی بجلی گرانے کی تیاریاں ہو گئی ہیں۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) کےالیکٹرک کی ایک ساتھ 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کل سماعت کرے گی۔

کے الیکٹرک نے جولائی 2023 تا مارچ2024 کی مد میں وصولیوں کی درخواست دائر کی تھی جس میں کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 9 ماہ کی وصولیاں مانگی ہیں۔

کے الیکٹرک کا صرف 2 ماہ کیلئے ایف سی اے منفی درخواست میں شامل ہے جبکہ سات ماہ کا مجموعی اضافہ 18 روپے 86 پیسے بنتا ہے۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ دو ماہ کیلئے کمی کی مد میں 29 پیسے کی درخواست ہے۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) سماعت کے بعد ایف سی اے کی مد میں درخواست پر فیصلہ کرے گی۔