بجلی صارفین کے لیے بری خبر آ گئی۔ حکومت نے ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔
نیپرا نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں میں ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اضافہ مارچ کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔