متعلقہ

نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ انتہائی اہم فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ انتہائی اہم فیصلہ

نان فائلرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے نان فائلرز کی موبائل سمیں بند کرنے کا حکم جاری کردیا گیا، 5 لاکھ سے زائد افراد کی ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر موبائل سمیں بلاک ہوں گی۔

ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے 5 لاکھ 6 ہزار 671 افراد کی فہرست جاری کردی گئی۔

ایف بی آر نے بتایا کہ 6 لاکھ سے زائد افراد کے ذمہ انکم ٹیکس بنتا ہے جنہوں نے ٹیکس جمع نہیں کرایا، فہرست میں شامل افراد ٹیکس ادا کرکے اپنی سم بحال کرا سکتے ہیں۔

ایف بی آر نے پی ٹی اے اور موبائل آپریٹر کمپنیوں کو فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔