متعلقہ

ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں – پاک لائیو ٹی وی


ہائیکورٹ ججز خط

ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں پشاور ہائیکورٹ کی تجاویز سامنے آگئیں۔

پشاورہائیکورٹ کی تجاویز کے مطابق جب کوئی جج حلف لیتاہےتودباؤنہ لینےکی قسم کھاتاہے، حلف میں لکھا ہے وہ دباؤمیں نہیں آئے گا، جج انصاف کی فراہمی میں مداخلت برداشت نہیں کرےگا۔

پشاورہائیکورٹ کی تجویزمیں کہا گیا کہ ایساکوئی ضابطہ نہیں جوججزکےکام میں مداخلت کی اجازت دیتاہو، ضابطہ اخلاق میں مداخلت کی روک تھام کیلئےرہنمائی موجودنہیں، پارلیمانی امور،عدالتی امورمیں مداخلت ایک اوپن سیکریٹ ہے۔

پشاورہائیکورٹ کی تجویز کے مطابق سیاسی مقدمات میں ججزمداخلت کاشکوہ کرتےنظرآتےہیں، کچھ ججزنےشکایات کیں کہ مرضی کے فیصلےکروانےکے لیےمداخلت کی گئی، ججزکوافغانستان سےغیرریاستی عناصرنےدھمکیاں دیں۔

تجاویز میں کہا گیا کہ معاملہ محکمہ انسداددہشت گری کےسامنےاٹھایاگیا، معاملےپرکوئی پیشرفت نہیں ہوئی، ججزکودھمکی ملنے کے معاملات کواعلیٰ سطح پربھی اٹھایاگیا، چیف جسٹس اورانتظامی کمیٹی کومتاثرہ جج کی شکایت پرایکشن لیناچاہیے۔

پشاورہائیکورٹ کی تجویزمیں یہ بھی کہا گیا کہ جج کوملنےوالی دھمکی کی روک تھام کےلیےاقدامات کیےجانےچاہئیں۔