متعلقہ

اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ – پاک لائیو ٹی وی


اٹلی

اٹلی میں آئس کریم اور پیزا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اٹلی کے شہر میلان   میں آدھی رات کے بعد پیزا اور آئس کریم پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  میلان کی سٹی کونسل نے نئے قواعد تجویز کیے ہیں جن کے تحت میلان کے 12 اضلاع میں پیزا اور آئس کریم سمیت کھانے پینے کی اشیاء پر پابندی لگائی جائے گی۔

میلان کے میئر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ  شہر کی گلیوں میں آدھی رات کے بعد جاگنے والوں کی طرف سے کیا جانے والا شور شرابا ہے۔

میئر نے گزشتہ ماہ نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ آبادی کا ایک بڑا حصہ بہت زیادہ شور کی شکایت کرتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سٹی کونسل ہفتے کے پانچ دن رات ساڑھے 12 بجے اور ہفتہ اتوار کو ڈیڑھ بجے کے بعد ریسٹورنٹس سے کھانا اور مشروبات کی فروخت پر پابندی لگانے پر غور کر رہی ہے۔

توقع ہے کہ یہ اقدامات 7 مئی کو شروع ہوں گے اور نومبر کے اوائل تک شہر کے کئی علاقوں میں جاری رہیں گے۔

اگرچہ اس فیصلے میں ہر قسم کے تیار کھانے شامل ہیں لیکن ناقدین نے خاص طور پر آئس کریم کی دکانوں پر پابندی پر اعتراض کیا ہے۔

میلان میں آئس کریم بیچنے والوں نے شور کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش میں آدھی رات کے بعد فروخت کو محدود کرنے کے منصوبے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آئس کریم فروخت کرنے والوں  نے اسے اطالوی موسم گرما کی ثقافت پر حملہ قرار دیا ہے۔