متعلقہ

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک کی سوشل میڈیا پر واپسی – پاک لائیو ٹی وی



نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک کی سوشل میڈیا پر واپسی

نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر مناہل ملک دو ماہ بعد ہی سوشل میڈیا پر واپس آگئیں۔

مناہل ملک نے اکتوبر 2024 کے اختتام پر سوشل میڈیا کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ نامناسب جعلی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کی کردارکشی کی جا رہی ہے، جس وجہ سے وہ سوشل میڈیا کو چھوڑ رہی ہیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں، اس لیے وہ مجبور ہو کر مداحوں سے دور ہو رہی ہیں۔

لیکن اب دو ماہ بعد ہی انہوں نے سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے متعدد ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر واپسی کرتے ہوئے اپنی پہلی سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی پوسٹ بھی ڈیلیٹ کردی۔