پی ائی اے کے بیڑے میں 11واں ائیربس 320 AP-BOM نئے انجنوں کے ساتھ اپریشنل بیڑے میں شامل کرلیا گیا ہے، جہاز کو نئے پینٹ اور کیبن کی تزین و آرائش کے ساتھ ہینگر سے رول آوٹ کیا گیا۔
اس حوالے سے سی ای او پی آئی اے خرم مشتاق نے بتایا کہ پی ائی اے کے اپریشنل بیڑے میں اگلے چند دنوں میں طویل عرصے سے گراونڈڈ بوئنگ 777 اور ATR طیارے بھی شامل ہو جائیں گے۔
خرم مشتاق نے کہا کہ فلیٹ بحالی سے پی آئی اے کے نیٹ ورک میں وسعت اور پراڈکٹ کے معیار میں بہت بہتری آئے گی، جبکہ رواں ہفتے سے پی آئی اے نے اندرون ملک پروازوں میں ان فلائیٹ انٹرنیٹ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا ہے جو کہ مسافروں میں مقبولیت اختیار کررہا ہے۔
سی ای او پی آئی اے نے یہ بھی کہا کہ پروازوں کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنا، مسافروں کو محفوظ اور اعلی معیار کے پراڈکٹ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، جبکہ پی ائی اے کے فلائیٹ شیڈول میں 90 فیصد ریگولرٹی، آپریشل بیڑے میں اضافہ اور پراڈکٹ میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات ہماری کمٹمنٹ کا حصہ ہیں۔