متعلقہ

آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ انتخابات کا میلہ آج سجے گا – پاک لائیو ٹی وی



آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ انتخابات کا میلہ آج سجے گا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سالانہ انتخابات سال برائے 2025-2026ء کا  میلہ آج آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سجے گا۔

آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ الیکشن میں احمدشاہ، اعجاز ، قدسیہ پینل کا مقابلہ نجم اشرف مبشر پینل سے ہوگا۔

صدر کے لیے احمدشاہ کے مدمقابل نجم الدین شیخ  اور سیکریٹری کے لیے اعجاز فاروقی کے مقابلے میں مبشر میر ہیں۔

  ووٹ ڈالنے کا عمل دوپہر 12 بجے شروع کردیا جائے گا جو رات 8 بجے تک جاری رہے گا جبکہ رات 8 بجے تک آرٹس کونسل کے احاطے میں موجود ممبران اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔

پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ وقفے کے بعد گنتی کا آغاز ہوگا جو رات گئے تک جاری رہے گا۔

واضح ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ممبر کے پاس آرٹس کونسل کا کارڈ یا شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔