متعلقہ

26 نومبر شر پسندی کا شکار پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور اہلکار شہید – پاک لائیو ٹی وی


26 نومبر شر پسندی کا شکار پاکستان رینجرز پنجاب کا ایک اور اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

25 اور 26 کو احتجاج کی آڑ میں پُرتشدد کارروائیوں میں شدید زخمی پاکستان رینجرز پنجاب کے لانس نائیک محمد تنویر (عمر 37 سال، ساکن ضلع نارووال) کومہ کی حالت میں تھے، انہوں نے 17 سال تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔

لانس نائیک محمد تنویر شہید کے سوگواران میں اہلیہ، 2 بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں۔

25 اور 26 کو احتجاج کی آڑ میں پی ٹی آئی کارکنان نے پُرتشدد حملے کیے، پی ٹی آئی کارکنان نے سرکاری املاک پہ حملے کیے اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔

پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے حملوں سے رینجرز کے شہید اہلکاروں کی تعداد اب 4 ہو گئی جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ پنجاب پولیس کے دو اہلکار شہید جبکہ تقریباً 119 اہلکار زخمی ہوئے۔

پُرتشدد کارروائیوں کے باعث اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکار شدید زخمی ہوئے۔

پُرتشدد واقعات اور توڑ پھوڑ کی متعدد ویڈیوز منظرِ عام پر آ چکی ہیں، پی ٹی آئی کارکنان نے مختلف مقامات پر آگ بھی لگائی۔

 پُرتشدد عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔