کراچی: شہر قائد میں فائر اسٹیشن کی تعداد کم اور ریسکیو وہیکل بھی غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کروڑوں کی آبادی والے اس شہر میں فائر اسٹیشن کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے جب کہ 15 برس میں محکمہ فائر بریگیڈ میں نئی بھرتیاں بھی نہیں کی جاسکی ہیں۔
ادارے کو دستیاب 2 اسنارکلز بھی عرصہ دراز سے خراب ہیں جن کی مرمت بھی نہیں کی جاسکی ہے، تین کروڑ کے آبادی والے اس شہر کو محض 27 فائر اسٹیشن میئسر ہیں۔
محکمہ فائر بریگیڈ کی ریسکیو وہیکل بھی غیر فعال ہونے کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ فائر بریگیڈ کو شہر بھر میں لگنے والی آگ بجھانے کے لیے محض 43 فائر ٹینڈر دستیاب ہیں۔
محکمہ فائر بریگیڈ کو ملنے والا بجٹ بھی ناکارہ اسنارکل اور خراب ریسکیو وہیکل پر بھی نہیں لگایا جا سکا ہے۔
واضح رہے کہ شہر قائد میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوتے رہتے ہیں میں جب کہ آج بھی ایک اور آگ لگنے کا واقعہ کلفٹن کے علاقے میں رپورٹ ہوا ہے۔