متعلقہ

کرپشن دیمک کی طرح ہماری معیشت کو چاٹ رہی ہے، خواجہ آصف – پاک لائیو ٹی وی



کرپشن دیمک کی طرح ہماری معیشت کو چاٹ رہی ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کرپشن دیمک کی طرح ہماری معیشت کو چاٹ رہی ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے چیمبر آف کامرس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ سارے معاملات حل ہوتے جائیں گے، ہمیں ملک کے اندر امن کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کے مسائل سے آگاہ ہوں، حکومتی سطح پر مسائل کو اٹھانا میرا کام ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ کرپشن میں 50 فیصد کمی سے بھی ملک خودمختار ہوجائے گا، کرپشن ختم ہوجائے تو آئی ایم ایف فنڈ کی ضرورت نہ پڑے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کلیکٹر کسٹمز پوسٹنگ کے لیے 40 سے 50 کروڑ روپے رشوت دیتا ہے، ایف بی آر ری ویمپنگ میں بہت سے اقدامات لیے جارہے ہیں، ایک بیوروکریٹ نے 2 بیٹیوں کی شادی میں 4 ارب روپے کمائے۔