مارول سنیماٹک یونیورس اسٹار ٹام ہالینڈ کی جانب سے اسپائیڈر مین 4 کے متعلق نئے انکشافات کئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے اہم انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسپائیڈر مین 4 پر کام جاری ہے تاہم فلم کی تیاری کا مرحلہ شروع نہیں ہوا ہے۔
اس حوالے سے دیئے جانے والے اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے فلم کے اگلے سیکوئل کے متعلق بات کی ہے اور بتایا ہے کہوہ اور ٹیم اسپائیڈر مین کے طور پر ممکنہ پروجیکٹ کے لیے محتاط انداز اپنائیں گے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اسپائیڈر مین کے ایک اور سیکوئل میں کام کریں گے تو ٹام ہالینڈ نے کہا کہ وہ ہمیشہ ایسا کرنا چاہیں گے۔
ٹام ہالینڈ کے مطابق اسپائیڈر مین 4 بنانے والوں کو اسپائیڈر مین کے تیسرے ٹائٹل کو ذہن میں رکھنا ہو گا جس میں اسپائیڈر مین کو اس کے دوستوں سمیت ہر کوئی بھول گیا تھا۔
دسمبر 2021 میں ریلیز ہوئی، اسپائیڈر مین: نو وے ہوم، جس میں Zendaya، Tobey Maguire، اور Andrew Garfield کے ساتھ ہالینڈ نے اداکاری کی۔
فلم ریلیز ہونے کے بعد پہلے ہفتے کے اختتام تک 260 ملین ڈالر کمانے کے بعد ڈومسٹک باکس آفس پر اب تک کی دوسری سب سے زیادہ اوپننگ بن گئی۔