اسلام آباد: ترقیوں کے لیے سینئر سرکاری افسران کا خاموش احتجاج کام دکھا گیا۔
اعلی افسران کی ترقیوں کے لیے سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، چار روزہ اجلاس 23 تا 27 دسمبر تک ہوگا۔
سینٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں 19 سے 20 اور 20 سے 21 گریڈ میں افسران کی ترقیوں کا جائزہ لیا جائے کیا۔
اجلاس میں شرکت کے لیے سینیٹر سعدیہ عباسی، سلیم مانڈوی والا اور جاوید حنیف بھی مدعو ہیں جب کہ سینئر بیوروکریٹس بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔
اجلاس میں کارکردگی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کی روشنی میں سرکاری افسران کی ترقیوں کا فیصلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سی ایس بی اجلاس نہ بلانے پر کئی سرکاری افسران ترقیوں سے محروم ہو کر ریٹائر ہوچکے ہیں۔