گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ میں سیاست پر کم لوگوں کی خدمت پر زیادہ توجہ دیتا ہوں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاست پر کم لوگوں کی خدمت پر زیادہ توجہ دیتا ہوں، پرسوں پاراچنار کیلئے روانہ ہوں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاراچنار کے مسئلے کو جلد سے جلد حل کرنا ہوگا، پاراچنار کے فریقین سے بات ہوگئی ہے، سب کو لیکر بیٹھوں گا، پاراچنار کا مسئلہ ہمیں اپنا مسئلہ سمجھنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں، پاراچنار میں جو صورتحال ہے اسے ملک کی خاطر ختم کرنا ہوگا۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ پاراچنار کا مسئلہ ہر پاکستانی کیلئے اہم ہے، پاراچنار کے مسئلے کے حل کیلئے فریقین کے ساتھ بیٹھوں گا۔