متعلقہ

گیس قیمتوں میں اضافہ کے باعث متعدد سرکاری ادارے نادہندہ – پاک لائیو ٹی وی



ایوان صدرسمیت متعدد سرکاری ادارے نادہندہ سوئی ناردرن گیس کے نادہندگان میں شامل

ایوان صدر، وزارت خزانہ، دفترخارجہ اور پارلیمنٹ سوئی ناردرن گیس کے نادہندگان میں شامل ہیں۔

ایس این جی پی ایل نے وزارت خزانہ کو خط لکھا ہے جس کے مطابق20  کروڑ روپے ریکوری نہ ہونے کے باعث مشکلات ہیں، وزارت خزانہ ادائیگیوں کیئے اقدامات کرے۔

خط میں بتایا گیا کہ پارلیمنٹ ہاوس، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، پارلیمنٹ لاجز، کیبٹ ڈویژن سوئی نادرن کے نادہندہ ہیں، وزارت خزانہ کا گیس کنکشن منقطع، جبکہ پارلیمنٹ ہاوس 10 کروڑ 65 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

خط میں انکشاف کیا گیا کہ ایوان صدر مین بلڈنگ 1 کروڑ 14 لاکھ روپے کی ایس این جی پی ایل کی نادہندہ ہے، مختلف وزارتیں، پارلیمنٹ لاجز سمیت دیگر سرکاری ادارے سوئی نادرن کے 20 کروڑ کے نادہندہ ہیں۔

خط میں ایس این جی پی ایل نے وزارت خزانہ کو ادائیگیاں کلیئر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی درخواست کی جبکہ ایس این جی پی ایل نے ادائیگی نہ ہونے کے باعث وزارت خزانہ کا گیس کنکشن منقطع کر دیا ہے۔

خط بتایا گیا کہ وزارت خزانہ ایس این جی پی ایل کی 37 لاکھ 40 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہے، پارلیمنٹ ہاوس 10 کروڑ 65 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے لیکن گیس کنکشن منقطع نہیں کیا گیا، اس کے علاوہ وزارت خارجہ 5 کروڑ 33 لاکھ روپے سے زائد، پارلیمنٹ لاجر 2 کروڑ 18 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔

خط کے مطابق پارلیمنٹ لاجز کا دوسرا کنکشن منقطع ہے اور 26 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے،کیبنٹ ڈویژن بھی ایس این جی پی ایل کا 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، جبکہ لاجز، کیبنٹ ڈویژن، ایوان صدر اور پولیس بیرک مجموعی طور پر 4 کروڑ سے زائد کے نادہندہ ہیں۔