متعلقہ

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مصر روانہ – پاک لائیو ٹی وی



وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ سرکاری دورے پر مصر روانہ

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے مصر روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم شہباز شریف قاہرہ میں آئندہ کل کی معیشت کیلئے نوجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے موضوع پر منعقدہ ترقی پذیر ممالک کے 11 ویں سربراہی اجلاس (D-8) میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے روزگار کی فراہمی، جدت کے فروغ اور مقامی کاروبار کی ترویج کی بنیادوں پر مضبوط اور شراکت داری پر مبنی معیشت کیلئے نواجوانوں، چھوٹے و درمیانے طبقے کے کاروبار (SMEs) میں سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔