متعلقہ

اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع – پاک لائیو ٹی وی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

حال ہی میں معروف اداکارہ صرحا اصغر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں جس میں اُن کو بےحد خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر کی گئیں تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ “یہ میٹرنٹی شوٹ کا ہمارا طریقہ ہے، ہم یہ خوشی کی خبر آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے پر بے انتہا پر جوش ہیں”۔

اداکارہ کی جانب سے دی گئی خوشخبری پر مداحوں کی طرف سے مبارکباد دی جارہی ہے۔