متعلقہ

بنگلہ دیش میں ’جوئے بنگلہ‘ نعرے اور کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر کا خاتمہ – پاک لائیو ٹی وی



بنگلہ دیش میں ’جوئے بنگلہ‘ نعرے اور کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر کا خاتمہ

بنگلہ دیش میں ’جوئے بنگلہ‘ نعرے  اور کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان کی تصویر بھی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 5  اگست کو عوامی انقلاب کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے بنگلہ دیش میں اہم مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔

عبوری حکومت کی جانب سے شیخ مجیب الرحمان کی پالیسیوں اور شیخ حسینہ واجد کے اقدامات کی نفی کرتے ہوئے چند اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے سب سے اہم فیصلہ شیخ مجیب الرحمان کا دیا گیا نعرہ ’جوئے بنگلہ ‘ ختم کرنا ہے۔ ایپلیٹ ڈویژن کے فیصلے کے بعد ’جوئے بنگلہ‘کو اب قومی نعرہ نہیں سمجھا جائے گا۔

عبوری حکومت کی جانب سے ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے  بنگلہ دیشی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب الرحمان  کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ بھی  کیا گیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بنگلہ دیش جو نئے نوٹ شائع کر رہا ہے ان میں حالیہ انقلاب کی خصوصیات بھی شامل ہیں۔

 عبوری حکومت کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ اب شیخ مجیب الرحمان اور ان کی بیٹی کی نفرت کی سیاست کو ختم کیا جا رہا ہے۔