متعلقہ

ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دے دیا – پاک لائیو ٹی وی



ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دے دیا

کراچی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے شرح سود میں 2 فیصد کمی کو ناکافی قرار دے دیا۔

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا کہنا ہے کہ مانیٹری پالیسی میں 2 فیصد کمی کا خیرمقدم لیکن اسے ناکافی سمجھتے ہیں جب کہ صدر ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 5 فیصد کمی کا مطالبہ کیا تھا۔

عاطف اکرام شیخ کہتے ہیں کہ ملک میں افراط زر کی شرح 4.9 فیصد پر آگئی ہے جو کہ 78 ماہ کی کم ترین سطح ہے، مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی کے بعد پالیسی ریٹ کو وقت ضائع کیے بغیر کم کرکے سنگل ڈیجٹ میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جون 2024 کے بعد مسلسل 5 اجلاسوں میں شرح سود میں 9 فیصد کمی خوش آئند ہے، زرمبادلہ ذخائر میں اضافے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کے ساتھ ساتھ معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ کو سنگل ڈیجٹ کرنے سے معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گیں۔

سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے برآمدات میں اضافہ ہوگا جب کہ بزنس کمیونٹی معاشی بہتری کے لئے کئے گئے تمام حکومتی فیصلوں کی مکمل حمایت کرے گی۔