متعلقہ

ناصر حسین کا چین سے بہت سی صنعتیں سندھ منتقل ہونے کا دعویٰ – پاک لائیو ٹی وی



ناصر حسین کا چین سے بہت سی صنعتیں سندھ منتقل ہونے کا دعویٰ

کراچی: صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے چین سے بہت سی صنعتیں سندھ منتقل ہونے کا دعویٰ کردیا۔

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے لیے ہر لحاظ سے مواقع ہیں جب کہ تھر میں پہلے بھی اچھی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ تھر میں اب اور زیادہ منصوبے لگیں گے، چین سے سرمایہ کار آکر یہاں کام کررہے ہیں جب کہ چین سے بہت سی صنعتیں یہاں منتقل ہورہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح جس تیزی سے بڑھ رہی تھی اس میں کمی آئی ہے اور اشیاء کی قیمتیں جتنی تیزی سے پہلے بڑھ رہی تھیں اس شرح میں کمی آئی ہے۔