متعلقہ

پی ایس ایکس میں کاروبار کا اختتام؛ 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ – پاک لائیو ٹی وی


پی ایس ایکس میں کاروبار کا اختتام؛ 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 121 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 172 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 609 رہی۔

دن بھر مجموعی طور پر 461 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 178 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 251 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

 مارکیٹ میں 44 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، آج منافع کی خاطر حصص کی فروخت سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔