متعلقہ

پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، وزیراعلیٰ پنجاب – پاک لائیو ٹی وی


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شویف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شویف نے جنکو سولر کمپنی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال ہے، جنکو سولر کمپنی کی مصنوعات متاثر کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنکو سولر پاور پاکستان میں کام کررہی ہے، سرمایہ کاری کے حساب سے پاکستان ایک اچھی مارکیٹ ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے، پنجاب میں توانائی کی ضروریات دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہیں، چین مختلف شعبوں میں پاکستان کی مدد کررہا ہے۔

مریم نواز شویف نے مزید کہا کہ پاکستان میں سولرز کی مانگ بڑھ رہی ہے، سولر انرجی ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے بھی اہم ہے۔