متعلقہ

اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیئے – پاک لائیو ٹی وی


اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیئے

اسٹیٹ بینک نے ہفتہ وار زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر مارچ 2022 کے بعد 12 ارب 5 کروڑ ڈالرسے تجاوز کر گئے۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کم ہوئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 4 ارب 58 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر4 ارب 55 کروڑ ڈالر پرآگئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور کمرشل بینکوں کے مجموعی ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر ہوگئے۔