متعلقہ

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان موقف پہ ڈٹ گیا، آئی سی سی میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ملتوی – پاک لائیو ٹی وی



چیمپئنز ٹرافی

چیمپئنز ٹرافی، پاکستان موقف پہ ڈٹ گیا، آئی سی سی میٹنگ بغیر کسی نتیجے کے ملتوی

چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والی  آئی سی سی بورڈ  میٹنگ ڈیڈ لاک کے باعث   کل تک ملتوی کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  آئی سی سی  بورڈ میٹنگ میں   چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہائبرڈ ماڈل تسلیم نہ کرنے کا  اپنا موقف دہرایا۔  بھارتی حکام نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے کی اجازت نہ دینے کا موقف پیش کیا۔

کل میٹنگ میں ممبران دوبارہ سر جوڑیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل سے متعلق حتمی فیصلہ کل متوقع ہے۔

ڈیڈ لاک برقرار رہنے کی صورت میں ووٹنگ کے ذریعے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پہلے سے ہی لابنگ  کے لیے بورڈ ممبران سے رابطے میں ہیں۔