سارہ خان کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں ہے، ان کا شمار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سب سے خوبصورت اور بہترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔
سارہ خان ہمیشہ ایک اچھے اسکرپٹس کے انتخاب کرتی ہیں، اب تک کئی لازوال کردار ادا کر چکی ہیں، سارہ خان اپنے خوش لباس ہونے کی وجہ بھی کافی شہرت رکھتی ہیں، اس کے علاوہ اپنے خاندان کے ساتھ محبت کے اظہار اور اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں، جیسے اپنے سفر کے بارے میں ، شاپنگ اور یہ کہ ان کے شوہر فلک شبیر ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔
ان کا زیادہ تر وقت لندن میں گرتا ہے، تاہم اس بار انہوں نے ہم ایوارڈز میں شرکت نہیں کی اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے متجسس تھے کہ آخر اس کی وجہ کیا تھی۔
سارہ خان نے لندن میں ایک چیریٹی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ اپنی بیٹی عالیانہ کی وجہ سے ایوارڈ شو میں شرکت نہیں کر سکیں۔
سارہ خان نے کہا کہ عالیانہ لندن میں اسکول جاتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کا معمول خراب ہو، اسی لیے انہوں نے شو میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین ان کی اس بات پر کافی تنقید کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہیں کسی بھی ڈرامے میں ایوارڈ کے لیے نامزد نہیں کیا گیا ہوگا اسی لیے انہوں نے اس ایوارڈ میں شرکت نہیں کی، جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بچی ایم بی بی ایس کے فائنل امتحان دے رہی تھی اسی لیے انہوں نے ایوارڈ شو میں شرکت نہیں۔