متعلقہ

سعودی عرب کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک ہے، نائب وزیراعظم – پاک لائیو ٹی وی



سعودی عرب کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک ہے، نائب وزیراعظم

نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

پاکستان میں سعودی مداخلت کے حوالے سے بانیِ پی ٹی آئی کی اہلیہ کے تبصرے پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور سعودیہ عرب دیرینہ دوست اور بھائی ہیں. دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام پر مبنی ہیں، پاکستان سعودی عرب کی ترقی و خوشحالی کے سفر کا بے حد معترف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات پر فخر محسوس کرتے ہیں کیونکہ سعودی عرب نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپنی سیاست چمکانے اور پوائنٹ اسکورنگ کی غرض سے پاکستان کے اندرونی معاملات کے حوالے سے سعودی عرب پر مذموم الزام تراشی افسوسناک امر اور مایوس کن ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو اپنے معمولی سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سمجھوتہ کرنے سے باز رہنا چاہیے۔