راولپنڈی: پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا چار روزہ میچ ڈرا ہوگیا۔
دوسرے چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کو جیتنے کے لیے 284 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم شاہینز نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
پاکستان شاہینز کی جانب سے محمد سلیمان 66 رنز اور حیدر علی 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دونوں کھلاڑیوں نے بہترین اننگز کھیلی لیکن اس کے باوجود پاکستان شاہینز ہدف تک پہنچنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور میچ ڈرا ہوگیا۔
اس سے قبل سری لنکا اے نے اپنی دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 260 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔
سری لنکا اے کے کھلاڑی پون رتنائیکے اور سونال دنوشا نے شاندار سنچریاں بنائیں اور پانچویں وکٹ کے لیے 214 رنز کی شاندار پارٹنرشپ قائم کی۔
پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان تین ون ڈے میچز 25، 27 اور 29 نومبر کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔