آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرے گی، دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے یہ ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔
دوسری جانب سمیر احمد سید نے کہا کہ میں اس ٹورنامنٹ کے لیے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پرجوش ہوں اور اسے اعزاز سمجھتا ہوں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔