متعلقہ

ٹیکس مقدمات میں سپریم کورٹ کو ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، عاطف اکرام شیخ – پاک لائیو ٹی وی



ٹیکس مقدمات میں سپریم کورٹ کو ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، عاطف اکرام شیخ

کراچی: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس مقدمات میں سپریم کورٹ کو ہر ممکن تعاون و مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ٹیکس مقدمات کے حوالے سے بزنس کمیونٹی کو آن بورڈ لیا۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ٹیکس مقدمات میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، چیف جسٹس کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی کے ساتھ تعاون کریں گے۔

عاطف اکرام شیخ کہتے ہیں کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس دہندگان پر ہی ٹیکسوں کا زیادہ بوجھ ڈالا جاتا ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لئے ٹیکس دہندگان کی تعداد کو بڑھانا ضروری ہے، ایف بی آر اصلاحات کے ذریعے ٹیکسوں کی وصولی میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

صدر ایف پی سی سی آئی کا مزید کہنا تھا کہ ایف بی آر کے ٹیکس نظام میں کافی حد تک بہتری کی گنجائش ہے، ایف بی آر ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس وصولی میں اضافہ کرسکتی ہے اور ٹیکس مقدمات سے نجات مل سکتی ہے۔