ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے پانچویں روز سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 715 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 2000 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 715 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 39 ہزار روپے ہوگئی ہے۔