پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلے سیشن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر انڈیکس پہلی بار 93 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔
پہلے سیشن کے اختتام پر 100 انڈیکس 619 پوائنٹس کے اضافے سے 93 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔