پاکستان نے ایڈیلیڈ کے میدان میں 28 سال بعد آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو بولرز نے کپتان کے اس فیصلے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے آسٹریلوی بلے بازوں کو جم کر نہ کھیلنے دیا۔
آسٹریلوی ٹیم 35 اوورز میں 163 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسٹیو اسمتھ سب سے زیادہ 35 رنز بناکرنمایاں رہے۔
میتھیو شارٹ 19، جوش انگلس 18، ایڈم زیمپا 18، گلین میکسویل 16، آرون ہارڈی 14، جیک فریسر میک گرک 13، کپتان پیٹ کمنز 13،مارنس لبوشین 6 اور مچل اسٹارک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جوش ہیزل ووڈ 2 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 5، شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کو جیت کے لیے 164 رنز کا ہدف درکار ہے۔